سرکاری گاڑیاں60فیصد،وزرا کی تنخواہیں2ماہ کیلئے بند،ارکان اسمبلی کے الاؤنسز میں25فیصد کٹوتی،وزیر اعظم کا اعلان

جون2026تک تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب،قطر،بحرین پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کفایت شعاری کے اقدامات تمام وزارتوں، محکموں اور خود مختار اداروں پر لاگو ہوں گے، کفایت شعاری کے اقدامات تمام دفاعی تنظیموں،عدلیہ اورپارلیمنٹ میں یکساں لاگو ہوں گے۔ذرائع نے بتایاکہ تمام سرکاری گاڑیوں کو اگلے 2 ماہ کیلئے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کی کمی کی جائے گی تاہم ایندھن کی کمی سرکاری بسوں، ایمبولینس اور موٹربائیکس وغیرہ جیسی آپریشنل گاڑیوں کیلئے نہیں۔ایندھن کی کمی سے وفاقی سطح پر ساڑھے 4 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کی60 فیصد فیصد سرکاری گاڑیاں2 ماہ کیلئے گراونڈ کی جائیں گی،وفاقی وصوبائی کابینہ کے تمام وزرا،مشیر،معاونین رضاکارانہ طورپر2 ماہ کی تنخواہ اور الاؤنسزچھوڑیں گے۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین کی تنخواہوں اورالاؤنسز میں2ماہ کیلئے20فیصد رضاکارانہ کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام وفاقی وصوبائی محکموں میں گریڈ20اوراوپرکے3لاکھ روپےسے زائد تنخواہ والے سرکاری افسروں کی2دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی۔

وزیر اعظم کے مطابق تمام وفاقی وصوبائی محکموں کے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے غیرترقیاتی بجٹ میں20فیصد کٹوتی ہوگی، بجٹ کٹوتی سے وفاقی سطح پر22ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

جون2026تک تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی

مزید خبریں

Back to top button