پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے آئندہ پندرہ روز کے لیے ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



