پی ایس ایل میں  لطف اندوز ہو رہا ہوں،2  وینیوز پر میچز ہیں اس لیے کنڈیشنز ایک جیسی رہیں گی، پیٹر سڈل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں زیادہ فرق نہیں دیکھا یہ آسٹریلیا کی طرح ایک لیگ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں  لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں 2  وینیوز پر میچز ہیں اس لیے کنڈیشنز ایک جیسی رہیں گی۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ  نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں اچھا کر رہے ہیں اور انہیں پاکستان کی طرف سے بھی موقع ملےگا ۔

پیٹرسڈل کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں زیادہ فرق نہیں دیکھا یہ آسٹریلیا کی طرح ایک لیگ ہے۔

پیٹر سڈل نے کہا کہ  مجھے فاسٹ بولنگ اچھی لگتی ہے ،میں بیسٹ پلیئرز کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں اسی لیے میں اب تک کھیل رہا ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button