دی ماسک کا ولن’’پیٹرگرین‘‘پراسرار طورپر ہلاک

نیویارک(جانو ڈاٹ پی کے)ہالی ووڈ کے مشہورِ زمانہ ولن60سالہ پیٹر گرین پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔فلم ’دی ماسک‘ کے مشہور ولن اور ’پلپ فکشن‘ میں یادگار منفی کردار ادا کرنے والے اداکار پیٹر گرین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ان کے طویل عرصے سے منیجر گریگ ایڈورڈز نے دل گرفتہ انداز میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہالی ووڈ نے ایک منفرد اور بے خوف اداکار کو کھو دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کلنٹن سٹریٹ کے اپارٹمنٹ میں پیٹر گرین کو زمین پر گرا ہوا پایا۔ موقع پر پہنچنے والی طبی ٹیم نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ان کے گھر سے کسی مشتبہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

پیٹر گرین نے1990کی دہائی میں ہالی ووڈ میں وہ مقام بنایا جو چند ہی اداکاروں کے حصے میں آتا ہے۔ ان کے ادا کیے گئے منفی کردار ناظرین کے دل و دماغ پر نقش ہو گئے۔فلم ’دی ماسک‘ میں ان کا بے رحم گینگسٹر ڈوریان ٹائریل آج بھی یاد کیا جاتا ہے جبکہ ’پلپ فکشن‘ میں ان کا مختصر مگر طاقتور کردار فلمی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ جو اداکار اسکرین پر خوف، تشدد اور طاقت کی علامت سمجھا جاتا تھا وہ حقیقی زندگی میں نہایت خاموش، تنہا اور کمزور سا انسان تھا۔

مزید خبریں

Back to top button