پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو  76رنز کے بڑےمارجن سے شکست دیدی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پی ایس ایل الیون  میں   پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو  76  رنز کے بڑے مارجن  سے شکست  دے دی۔

 کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور  زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 173رنز اسکورکیے۔

کوشال مینڈس نے 74 اور کپتان بابر اعظم نے 43 رنز کی اننگز کھیلیں۔ قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے تین  اور  مستفیض الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فیل ہوگئی اور پوری ٹیم  17 اوورز میں 97 رنز  بناکر  آؤٹ ہوگئی۔

فخر زمان اورعبداللہ شفیق نے 21،21  اورویلا لاگے نے 20 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل اور سفیان مقیم نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ لاہور قلندرز کی کراچی میں مسلسل دوسری شکست ہے جس میں اُن کی ٹیم 100 یا اُس سے کم اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button