پشاور یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں 17 سالہ طالبہ پُراسرار طور پر ہلاک

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) پشاور یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں 17 سالہ طالبہ پُراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔
حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور طالبہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کی موت بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی ہے تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔
پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



