پیرو میں سیلاب متاثرین کو بچاتے ہوئے فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،15افسران ہلاک

پیرو(جانوڈاٹ پی کے)پیرو میں سیلاب متاثرین کی مدد کو جانے والا ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں کم از کم 15 افسران ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقے میں ریسکیو آپریشن میں مصروف تھا۔

روسی ساختہ اس ہیلی کاپٹر پسکو سے روانہ ہوا تھا اور سیلاب زدگان کو نکال کر محفوظ مقام پر لے جا رہا تھا اور اسی دوران ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

پیرو فضائیہ کے بیان میں کہا گیا کہ سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ چالا ٹاؤن آریکوئپا کے قریب تقریباً 300 کلومیٹر دور پایا گیا۔

ہیلی کاپٹر جل کر مکمل طور پر راکھ کا ڈھیر بن گیا تھا جس میں سے ناقابل شناخت لاشیں نکالی گئیں۔ مرنے والوں میں چار عملے کے ارکان اور گیارہ سیلاب زدگان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پیرو میں مسلسل بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 10 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے۔

سیلاب نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے اور انفرااسٹریکچر تباہ ہوگیا۔

سیلابی پانی میں پھنسے ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے حکومت نے ریلیف کے کاموں کے لیے فوج سے مدد طلب کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button