ایران نے 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکہ کی جانب سے بھیجی گئی 15  تجاویز پر مشتمل مسودے کا باضابطہ جواب بھجوا دیا ہے ۔

ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران نے ثالث کاروں کے ذریعےگزشتہ رات تجاویز کا جواب بھجوایا،  ایران اب امریکا کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔

 سینئر ایرانی عہدیدار نے برطانوی خبررساں ایجنسی  رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ ایران نے امریکی تجویز کا جائزہ لیا جو پاکستان کے ذریعے پہنچائی گئی ،  سفارتکاری کا عمل رکا نہیں ،  امریکی تجویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہے ۔واشنگٹن حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو آگے بڑھنے کا راستہ نکل سکتا ہے ۔ترکیہ اور پاکستان ، ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوشش کررہے ہیں ۔اس مرحلے میں مذاکرات کا کوئی منصوبہ نظر نہیں آتا۔

مزید خبریں

Back to top button