یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے 20 نکاتی امریکی منصوبے پر اتفاق

کیف(جانوڈاٹ پی کے)یوکرین جنگ کے خاتمے کےلیے 20 نکاتی امریکی منصوبے پر اتفاق ہوگیا۔ یوکرین اور امریکا امن منصوبے کے حتمی مسودے کے قریب پہنچ گئے۔

صدر زیلنسکی کی جانب سامنے لائی گئی تفصیلات کے مطابق یوکرین 8 لاکھ اہلکاروں پر مشتمل فوج برقرار رکھے گا۔ سیکیورٹی ضمانتیں نیٹو کے آرٹیکل 5 سے مشابہ ہوں گی ۔ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت، معاہدے پر دستخط کے بعد انتخابات کا انعقاد کرایا جائے گا۔

روس یوکرین کے خلاف جارحیت نہ کرنے کے وعدے پر عمل کرے گا ۔ مشرقی یوکرین میں موجودہ جنگی محاذوں کو ڈی فیکٹو رابطہ لائن مانا جائے گا ۔ کیف کے کنٹرول میں ڈونیٹسک کے حصوں کو غیرفوجی علاقے قرار دے کر ایک آزاد اقتصادی زون بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button