وزیرآباد: شیعہ و سنی برادری کی مشترکہ ریلی، سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی شہادت پر اظہار یکجہتی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) شیعہ علماء کونسل،مجلس وحدت المسلمین و ملت جعفریہ وزیرآباد کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی،ریلی اللہ والا چوک وزیرآباد سے شروع ہو کر 6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوے مولانا ظفر علی خان بائے پاس چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جس میں ضلع وزیرآباد کے مختلف علاقہ جات سے شیعہ سنی افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی،ریلی میں جماعت اسلامی وزیرآباد کے ضلعی امیر چوہدری ناصر محمود کلیر،صابر حسین بٹ،جاوید مغل،ارسلان حیدر بٹ،افتخار احمد بٹ صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد،سید ضمیر کاظمی،ایوب احمد چوہان،سمیت شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات شریک تھیں ریلی سے خطاب کرتے ہوے شیعہ علماء کونسل کے صوبائی راہنما علامہ ظہیر ذیشان جعفری نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت نے قوم کو یکجا کر دیا،امریکہ و اسرائیل یہ جنگ ہار رہے ہیں اور ایران جنگ میں فاتح نظر آ رہا ہے جس کی واضح مثال امریکیوں کا گلف سے بھاگنا ہے دہائیوں بعد مشرق وسطی سے امریکی بھاگ نکلے اور یہ ایران کی افواج و قوم کا دلیرانہ جواب کی وجہ سے ہے علامہ علی رضا جلوی نے کہا امریکہ و اسرائیل مسلم امہ کے صریح دشمن اور قرآن کریم ہمیں ان(یہود و نصاری) سے دوستی کو ترک کرنے کا حکم دیتا ہے سید علی خامنہ ای کی شہادت ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہے۔ علامہ سید ولادت رضوی،سید باقر نقوی،علامہ صدا حسین،علی احمد چیمہ،چاند شاہ،مرزا اسد علی،علی حسن جعفری،قاضی اختیار علی قریشی،عارف حسین شاہ،ظل حسنین جعفری،ملک اختر حسین اعوان،سید علی سلیمان،و دیگر نے بھی شرکاء ریلی سے خطاب کیا اور اسرائیل و امریکی جارحیت سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت اور فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی ریلی میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔



