امریکی وزیر جنگ نے یورپی اتحادیوں کو ناشکرا قراردیدیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کی ایران جنگ پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کا مقصد فیصلہ کُن کارروائی کرنا ہے۔پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے، ایران کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اہداف حاصل کیےجارہےہیں، میڈیا ایران جنگ کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کو ممکنہ طور پر بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، ایران میں 7 ہزار فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، 11 آبدوزوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق ایران کے ریڈار اور دفاعی سسٹم کو تباہ کردیا ہے جبکہ ایرانی نیوی کے 120 جہاز بھی تباہ کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button