آج ایران پر تباہی اور موت برسائیں گے، پیٹ ہیگسیتھ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکہ کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہاہے کہ ہم ایران میں مشن مکمل کیئے بغیر نہیں رکیں گے، ہمارے فوجیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں، آج کا دن حملوں کے لحاظ سے سب سے طاقتور ہوگا، آج ایران پر تباہی اور موت برسائیں گے۔

امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے،ایران کے خلاف اہداف حاصل کئے جارہے ہیں،ایران کے خلاف جنگ ماضی کی جنگ سے مختلف ہے،امریکا خلاف جنگ جیت رہا ہے،ایران کی میزائل تنصیبات تباہ کردی گئیں ہیں۔

امریکی وزیرجنگ کا کہناتھا کہ ایران کے ریڈار اور دفاعی سسٹم تباہ  اور ایرانی پاسداران کے سینئر رہنماؤں کو  ختم کردیا گیا، اس کے علاوہ ایران کے 120جہازوں کو تباہ کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کے 7ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا،مدد کرنے پر صدر ٹرمپ اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ہر امریکی امن چاہتا ہے اور امن سے رہنا چاہتا ہے۔

امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ  نے یورپی اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہناتھا کہ میڈیا ایران جنگ پر غلط اندازے پیش کررہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button