بدین:معروف زمیندار منظور پتافی قتل،2بیٹے زخمی

پتافی برادری کے متحارب گروپوں میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین ضلع کے نواحی گاؤں پتافی ٹیل میں پتافی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تنازع پر ہونے والی فائرنگ میں معروف زمیندار منظور پتافی جاں بحق اور ان کے 2بیٹے زخمی ہوگئے۔

پنگریو کے قریب زمیندار منظور پتافی اپنے بیٹوں کے ہمراہ پنگریو سے اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ راستے میں مبینہ طور پران کی برادری کے لوگوں کی فائرنگ سے تینوں باپ بیٹے زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ منظور پتافی زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگئے .سپتال میں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ج کہ اس کے دو بیٹوں اعجاز پتافی اور امجد پتافی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سول حیدرآباد روانہ کردیا گیا ہے۔

پتافی برادری کے متحارب گروپوں میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور مزید تصادم کے خدشے کے پیشِ نظر پنگریو اور ضلع کے دیگرتھانوں سے پولیس کی بھاری نفری گاؤں پتافی ٹیل پرتعینات کردی گئی ہے تاحال اس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔

مزید خبریں

Back to top button