واپس چلے جاؤورنہ!پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی جہازوں کو وارننگ دیدی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)واپس چلے جاؤورنہ!پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی جہازوں کو وارننگ دیدی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں داخل ہونیوالے امریکی بحریہ کے جہازوں کو خبردار کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔ایرانی میڈیا کی جانب سے نشر کی گئی ویڈیو میں پاسداران انقلاب کی بحریہ کے اہلکار کو ریڈیو پر امریکی جنگی جہازوں کو خبردار کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔اہلکار کی جانب سے امریکی جنگی جہاز کو واپس جانے کا کہا گیا جس پر امریکی بحریہ کی جانب سے جواب دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت آزاد نقل و حرکت کا حق استعمال کررہے ہیں اور ایران کو کسی قسم کا چیلنج نہیں کررہے۔بعد ازاں ایرانی اہلکاروں کی جانب سے علاقے میں موجود تمام جہازوں کو یہ ہدایت دیتے ہوئے ہوئے سنا گیا کہ اگر انہیں سمندر میں کوئی جنگی جہاز نظر آئے تو اس سے کم از کم10میل کا فاصلہ رکھا جائے کیونکہ جنگی جہاز کو بغیر کسی وارننگ کے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button