وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال میں پارکنگ مافیا بے نقاب، اضافی فیس وصولی پر 50 ہزار جرمانہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پارکنگ اسٹینڈ پر شہریوں سے اضافی فیس چارج کرنے کا معاملہ ،ڈی ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر بلال ناصر کلیر کا نوٹس سرپرائز وزٹ کے دوران اسٹینڈ پر موجود ملازم اضافی فیس لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ڈی ایم ایس نے 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ٹھیکیدار اور ملازمین کو آفس طلب کیا گیا ،ملازمین پارکنگ اسٹینڈ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔وزیرآباد میں واقع چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسپتال انتظامیہ کو کافی عرصہ سے پارکنگ اسٹینڈ پر موجود ملازمین کی جانب سے اضافی رقم وصول کرنے کہ اطلاعات موصول ہو رہی تھیں گذشتہ روز شکایات پر نوٹس لیتے ہوے چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بلال ناصر کلیر نے اچانک پارکنگ اسٹینڈ کا دورہ کیا تو اسٹینڈ پر ٹھیکیدار کی جانب سے تعینات ملازم اضافی رقم وصول کرتے پکڑا گیا جسے فوری 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور ٹھیکیدار و ملازمین کو آفس طلب کیا گیا لیکن ٹھیکیدار کے ملازمین پیش ہونے کی بجائے پارکنگ اسٹینڈ چھوڑ کر فرار ہو گئے اسپتال انتظامیہ نے پارکنگ اسٹینڈ کو اپنی ملازمین کے سپرد کر دیا علاوہ ازیں کارڈیالوجی اسپتال میں موجود کینٹین کا معائنہ کیا گیا صفائی ستھرائی کے معاملات تسلی بخش پائے گئے جبکہ کینٹین پر ریٹس بارے سخت وارننگ دی گئی ڈی ایم ایس ڈاکٹر بلال ناصر کلیر نے کہا کہ اسپتال میں آئے مریض ہمارے مہمان ہوتے ہیں اور ان کے ہمراہ آنے والے ان کے تیمارداری کے لیے موجود افراد ہوں یا مریض کسی کے ساتھ اسپتال میں بے انصافی اور استحصال نہیں ہونے دیں گے



