اللہ تعالی نے والدین کی فرمانبرداری کا حکم دیا اور ان کی اطاعت کو اولاد پر لازم قرار دیاہے، علامہ سید علی اکبر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) والدین اولاد کے لیے عطیہ خدا وندی ہیں،والد دنیا کی واحد ہستی جو اولاد کو اپنے سے زیادہ کامیاب دیکھنے کا خواہشمند ہوتا ہے یہ ایسے انسانی رشتے ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں اللہ تعالی نے والدین کی فرمانبرداری کا حکم دیا اور ان کی اطاعت کو اولاد پر لازم قرار دیا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت المسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر نے سید مظاہر حسین زیدی،سید ظفر حسین زیدی،سید تصور حسین زیدی کے بھائی،ڈاکٹر سید رضا سلطان،ڈاکٹرمنظور حسین دائم کے پھوپھو زاد بھائی،سید زاہد حسین شاہ،سید شاہد حسین،سید طاہر حسین کے بہنوئی،سید قمر رضا،سید ثمر رضا،شبیہ الحسن،علی رضا،سید گوھر زیدی کے والد صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس سید طاہر حسین زیدی کے ایصال ثواب کی محفل و مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کا ادب و احترام اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کا ہر عقلِ سلیم رکھنے والاہر شخص قائل ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب و ملت سے ہو۔علامہ پیر کاشف چشتی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اللہ تعالی نے والدین جیسی نعمت عطاء کر کے انسانوں کو ساتھ ہی ان کی فرمانبرداری کے احکامات بھی جاری کیے ارشاد ہوتا ہے اور تم اللہ ہی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک مت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا مظاہرہ کرو۔ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوے علامہ علی رضا جلوی نے کہا کہ والدین کی عظمت اور ان کے احترام سے رضائے خدا کو حاصل کیا جاسکتا ہے اور والدین کی نافرمانی اللہ کریم کی ناراضگی کا سبب ہے تقریب قل شریف و مجلس ترحیم میں علاقہ بھر کی علمی ادبی شخصیات سماجی اور سیاسی نمائندگان اور صحافیوں و کاروباری افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مرحوم سید طاہر حسین زیدی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا و دعائے مغفرت کی گئی۔ایصال ثواب کی محفل سے ملک محمد شہبا زکلیار،محمد نصر چٹھہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔(فوٹو ہمراہ ہے)



