پاکستان نے پہلی بار چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کر دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے پہلی بار چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کر دیا۔اے ڈی بی کےمطابق پاکستان کو گرین منصوبوں کیلئے تقریبا 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالرحاصل ہوں گے،یہ رقم 1.75 ارب چینی یوآن کے مساوی ہے،بانڈ کےاجرا میں اے ڈی بی اور ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نےتعاون کیا،یہ پاکستان کا چینی کرنسی یوان بانڈ مارکیٹ میں پہلا داخلہ ہے۔اے ڈی بی کےمطابق حاصل رقم پانی، توانائی اور صحت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،منصوبوں کا مقصد بجلی کی بہتری، پانی نظام اورصحت سہولیات کو مضبوط بنانا ہے،بانڈ کے اجراء سے پاکستان کو عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی،بانڈ کا اجراء پاکستان کے ماحول دوست اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button