ماتلی میں یومِ پاکستان پر "پاکستان زندہ باد” ریلی کا انعقاد

ماتلی(رپورٹ  ذیشان احمد گدی /جانو ڈاٹ پی کام )یومِ پاکستان کے موقع پر مختیار کار ریونیو ماتلی معصب جونیجو، چیف میونسپل آفیسر ماتلی مکیش اوڈھ اور صابر کشمیری کی قیادت میں “پاکستان زندہ باد” ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء شہر کی مرکزی سڑک سے ہوتے ہوئے پریس کلب چوک پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں بھرپور نعرے لگائے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اپنے وطن کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے متحد ہونے کا پیغام دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو ملک کی سرحدوں کے دفاع اور اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف ہر وقت مستعد اور پرعزم ہیں، مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کی حفاظت اور اس کے استحکام کے لیے ہم سب کا اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے اور ہم اپنی افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ملک کی سلامتی و دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button