ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان آج اپنا دوسرا میچ امریکا کیخلاف کھیلے گا

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم آج گروپ مرحلے کا اپنا دوسرا اہم مقابلہ امریکا کے خلاف کھیلے گی، جہاں گرین شرٹس کی نظریں مسلسل دوسری کامیابی پر مرکوز ہیں۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے کولمبو میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ سے قبل قومی ٹیم نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، جس میں پہلے میچ کی خامیوں کو دور کرنے اور حکمتِ عملی کو حتمی شکل دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں نیدر لینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ امریکا کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 29 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب آج کے میچ ڈے میں مزید دلچسپ مقابلے بھی شیڈول ہیں، جہاں نیدر لینڈز اور نمیبیا آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان بھی اہم میچ کھیلا جائے گا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان اور امریکا کا آج کا مقابلہ گروپ کی پوزیشن کے تعین میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button