سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا زمبابوے کو 196 رنز کا ہدف

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 195 رنز بنائے۔ بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ عثمان طارق اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے ہیں جب کہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔



