پاکستان جنوبی افریقہ ون ڈے فائنل: مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فیصل آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تب بھی پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں؛ ابرار احمد اور حارث راؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مبنی ون ڈے سیریز اب تک ایک ایک سے برابر ہے، سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button