پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

دمبولا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

میزبان سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ گزشتہ روز دمبولا میں شیڈول تھا، تاہم بارش کے باعث پہلے ٹاس میں تاخیر ہوئی اور بعد ازاں خراب موسمی حالات کے سبب میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔

تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آج کا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان سیریز اپنے نام کر لے گا، جبکہ سری لنکا سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button