دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بلے بازی کی دعوت دے دی

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ایک روز میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل ہے۔ دوسرا ون ڈے آج راولپنڈی میں کھیلا جارہاہے جس میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کی جگہ وسیم جونیئر اور ابراراحمد شامل ہیں۔ شاہین آفریدی کی جگہ سلمان اغا قیادت کررہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی بخار اور فلو کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

مزید خبریں

Back to top button