پاکستان نے آسڑیلیا کوپہلے ٹی ٹوئنٹی میں22رنز سے شکست دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں آسٹریلیا کو جیت کیلیے 169 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام رہی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان ٹیم نے پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوانے کے باجود جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدائی 10 اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے۔

صائم ایوب 40، کپتان سلمان علی آغا 39 اور صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، زیویئر بارٹلیٹ اور ماہل بریڈ مین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔

آسٹریلیا کی اننگز

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 169 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام رہی اور صرف 80 کے مجموعی اسکور پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 21، دوسری 28 پر گری جس کے بعد بلے بازوں نے سنبھل کر بیٹنگ کی تو 68 رنز پر میتھ رنشا رن آؤٹ ہوگئے۔ پھر 68 رنز پر ہی کونولی آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 80 کے مجموعی اسکور پر مچل اون بھی رن آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز تک محدود رہی۔ صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Back to top button