پاکستان اور آسڑیلیا کی سیریز کھٹائی میں پڑگئی

تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق مارچ میں ہونے کا امکان نہیں

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کیلئے آئندہ سال مارچ میں دورہ پاکستان میں ردو بدل کا امکان ہے۔ دونوں کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق مارچ میں ہونے کا امکان نہیں، دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کو ری شیڈول  کرنے پربات چیت جاری ہے، تین ون ڈے میچز کی سیریز اب پی ایس ایل کے بعد ہونے کا امکان ہے۔ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ تک تجویز کی گئی تھی، ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول کے مطابق30جنوری سے شروع ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button