کولمبو میں پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے خطرے کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ

کولمبو(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا گروپ اے کا اہم میچ کل کولمبو میں شیڈول ہے اور دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاری کی جارہی ہے۔

لیکن کولمبو کے غیر متوقع موسم کی وجہ سے پاک بھارت ٹاکرا کچھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سری لنکن محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ Bay of Bengal میں کم دباؤ کا نظام بن رہا ہے، جس کے باعث اتوار کی شام ہونے والے پاک بھارت میچ میں بارش کا قوی امکان ہے۔

اتوار کو کولمبو میں موسم دن کے آغاز میں گرم اور حبس زدہ رہنے کی توقع ہے، جبکہ درجہ حرارت تقریباً 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

تاہم دوپہر کے دوران مختلف اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ، یہ بارش کے امکانات 50 سے 70 فیصد بتائے جا رہے ہیں۔

پاک بھارت میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا ہے، لیکن کچھ موسمی ماڈلز کے مطابق میچ کےآغاز سے پہلے شدید بارش ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ٹاس میں تاخیر یا میچ کے اوورز کم ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

کچھ موسمی پیش گوئیاں کولمبو میں شام 8 بجے کے بعد موسم میں معمولی بہتری کی نشاندہی کرتی ہیں، تاہم رات بھر وقفے وقفے سے بارش کے امکانات برقرار رہیں گے۔

اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔شائقین یہی دعا کررہے ہیں کہ یہ ہائی وولٹیج میچ بارش سے متاثر نہ ہو۔

مزید خبریں

Back to top button