پاکستان اب ہارا توباہر،رن ریٹ امریکا سے بھی نیچے چلاگیا،اگرمگر شروع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔پاکستان کو61رنز سے شکست دینے کے بعد گروپ اے سے بھارت سپرایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست سے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ کو بھاری دھچکا پہنچا ہے۔شکست کے بعد پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.932 سے گر کرمنفی 0.403 ہوگیا ہے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر امریکا سے نیچے آگیا ہے۔امریکا کے 4 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس اور رن ریٹ 0.788 ہے۔پاکستان کا آخری گروپ میچ نمیبیا سے ہے جو کہ 18 فروری کو کھیلا جائےگا۔ سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے پاکستان کو یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا، نمیبیا نے اگر اپ سیٹ کردیا تو پاکستان سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہوجائےگا۔



