سوزوکی نے پاکستان آٹو شو 2025 میں نئی گاڑی کمپیکٹ ایس یو وی “فرانکس (Fronx)” متعارف کرادی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان آٹو شو (PAPS) 2025 میں پاک سوزوکی نے اپنی نئی کمپیکٹ ایس یو وی "فرانکس (Fronx)” کی باضابطہ نمائش کر دی،  ایونٹ کراچی ایکسپو سینٹر میں 14 سے 16 نومبر تک جاری ہے۔

نئی سوزوکی فرانکس 1.5 لیٹر انجن کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے، جو 103 ہارس پاور اور 138 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہے جبکہ اس میں 4 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن شامل ہے۔ گاڑی میں 37 لیٹر کا فیول ٹینک نصب ہے جبکہ جدید سہولیات میں 9 انچ ٹچ اسکرین انفو ٹینمنٹ سسٹم، اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

ڈرائیور اسسٹ سسٹمز میں کروز کنٹرول، ہِل ہولڈ کنٹرول (HHC) اور 360 ڈگری کیمرا شامل ہیں۔ سیکیورٹی کے حوالے سے گاڑی میں چھ ایئربیگز، پارکنگ سینسرز اور اے بی ایس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اندرونی حصے میں ڈیجیٹل کلائمٹ کنٹرول، ریئر اے سی وینٹس، وائرلیس چارجنگ اور ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ کنٹرولز موجود ہیں، جو ڈرائیونگ کو زیادہ آرام دہ بناتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ خصوصیات انٹرنیشنل ٹریم کی بنیاد پر بیان کی گئی ہیں، جبکہ پاکستانی ویریئنٹ میں ممکنہ طور پر کچھ فیچرز مختلف ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button