پاکستانی کیوئسٹ نے بھارت حریف کی ”مت”ماردی،سبز ہلالی پرچم سیمی فائنل میں پہنچ گیا

عمان(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کیوئسٹ نے بھارت حریف کی ”مت”ماردی،سبز ہلالی پرچم سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔اردن میں جاری ایشین ہے بال چیمپئن شپ میں پاکستان کے عرفان داد سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔پاکستانی کیوئسٹ نے ایک دن میں2 بھارتی کھلاڑیوں کو ناک آؤٹ کردیا۔عرفان داد نے پری کوارٹر اور کوارٹر فائنل میں بھارتی کیوئسٹس کو ہرایا۔پری کوارٹر فائنل میں عرفان داد نے بھارت کے شہباز عادل خان کو 3-7سے شکست دی جبکہ کوارٹر فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ نے بھارت کے شیوم اروڑا کو 6-7سے زیر کیا۔سیمی فائنل میں ایک بار پھر عرفان داد کا سامنا بھارتی کیوئسٹ سے ہوگا۔ایشین ہے بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں عرفان داد بھارت کے سندیپ گلاٹی سے مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ "ہے بال” 8 بال پول کے چینی ورژن کا نام ہے۔ 8 بال اور ہے بال میں بنیادی فرق ٹیبل کے معیار کا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button