51ہزارپاکستانی ایئر پورٹ پر آف لوڈ،پاسپورٹ کی ریٹنگ میں بہتری آگئی

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)رواں سال51ہزار مسافروں کو طیاروں سے آف لوڈ کیا گیا،آف لوڈنگ کیوجہ سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری آگئی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ118سے92نمبر پر آ گیا،رواں سال24ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب میں بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا گیا،لوگ عمرے کے نام پر سعودی عرب جا کر یورپ جانے کی کوشش کر تے ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ دبئی نے6ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا، آذربائیجان نے ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا۔اس سال24ہزار افراد کمبوڈیا گئے،12ہزار تاحال واپس نہیں آئے،برما میں سیاحتی ویزے پر4ہزار افراد گئے ڈھائی ہزار واپس نہیں آئے۔ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق ایک جعلی فٹ بال کلب نے فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا جس میں ایک لنگڑا شخص بھی جاپان چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ بنگالی شہریوں کا بھی پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کا انکشاف ہوا، بنگالی شہری پاکستان کے سیاحتی ویزہ پر یورپ جاتے ہوئے پکڑے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button