پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ

PN reaffirmed its operational readiness through successful Live Weapon Firing of FM-90(N) ER Surface to Air Missile in North Arabian Sea. PN ship successfully engaged highly manoeuvrable aerial targets, reaffirming combat capability & war fighting potential. 1/2 pic.twitter.com/UUBoFZM7mb
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) December 14, 2025
کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کردی۔پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی اور فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ اس مظاہرے سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی ہے۔کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹ پر اس لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں شریک افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔



