ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاکستان نے نمیبیا کو102رنز سےشکست دیکر سپر8مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

کولمبو(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔200 رنز کےہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔نمیبیا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button