ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بادل برس پڑے

لاہور، اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بادل برس پڑے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، جیل روڈ، اپر مال، فیروزپور روڈ، چوبرجی، ساندہ، گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور ٹھنڈ بڑھ جانے سے درجہ حرارت میں بھی کمی آگئی، لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 16 جبکہ زیادہ سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارس برسنے کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہے گا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور سردی بھی بڑھ گئی۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں بہاولپور، اوچ شریف اور وہاڑی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، قصور، پھول نگر، میاں چنوں، عبدالحکیم، میکلوڈگنج، چشتیاں، راجن پور اور قائد آباد میں بھی بادل برس پڑے۔

دوسری جانب پشاور شہر اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سے بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بارش کے ساتھ ہی بیشتر علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button