پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

فیصل آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کو تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔



