نیویارک میں اسحاق ڈار کی برطانوی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں برطانوی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر سے ملاقات کی، جو سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے فلسطین پر اہم اجلاس بلانے کے لیے برطانوی وزیرِ خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے اشتراک پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عوامی روابط کے فروغ، اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مؤثر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ملاقات کا مقصد خطے میں امن، ترقی اور عالمی فورمز پر اشتراک کو فروغ دینا بتایا گیا، جس سے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button