تیل، گیس اور معدنیات نکالنے کیلئے برطانیہ کی پاکستان کو 400 ملین ڈالر معاونت کی پیشکش

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا جبکہ برطانیہ نے جیولوجیکل سروے کے لیے  400 ملین ڈالر معاونت کی پیشکش بھی کی ہے۔

یہ پیش رفت وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات میں سامنے آئی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ برطانیہ نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے  400 ملین ڈالر معاونت کی پیشکش بھی کی۔

وزیر برائے پیٹرولیم نے کہا کہ برٹش جیولوجیکل سروے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے درمیان تعاون سے پاکستان کے منرل شعبے میں ترقی ہو گی۔

مزید خبریں

Back to top button