وزیر اعظم انڈر 19 ٹیم کو شاندار کامیابی پر ظہرانہ دیں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعظم شہباز شریف انڈر19 ٹیم کو بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں شاندار کامیابی پر ظہرانہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ظہرانے میں سمیر منہاس کو خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر قومی انڈر 19 ٹیم کے تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف شریک ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی انڈر 19 ٹیم نے گزشتہ روز ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔
پاکستان کی فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شب وطن واپس پہنچ گئی، جہاں نوجوان شاہینوں کا شاندار، پُرجوش اور یادگار استقبال کیا گیا۔
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی قومی انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔



