ہرارے میں گرین شرٹس کا راج، زمبابوے انڈر 19 کو شکست، ٹرافی پاکستان کے نام

ہرارے(جانوڈاٹ پی کے)سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان انڈر 19 نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ٹرافی جیت لی۔

ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں میزبان زمبابوے پہلے کھیلتےہوئے 45 ویں اوور میں 158 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4 اور عبدل سبحان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں  پاکستان انڈر 19 نے اوپنر سمیر منہاس کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت  159رنز کا ہدف صرف 17 ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔

سمیر منہاس نے محض 42 گیندوں پر برق رفتار سنچری مکمل کی۔ یوں یہ یوتھ ون ڈے کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بن گئی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے ویبھو سوریاونشی کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال جولائی میں انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

سمیر منہاس نے فائنل میں 51 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 17 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔اس کے علاوہ محمد شایان 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں پاکستان انڈر 19 نے فائنل میں زمبابوے انڈر 19 کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا۔

چیئر مین پی سی محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو زمبابوے میں سہ ملکی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اپنے جذبے اور مہارت سے قوم کو قابل فخر بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button