ایشین چیمپئن پاکستانی انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کے لیے زمبابوے روانہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ ہو گئی ہے۔
ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کر رہے ہیں۔ روانگی سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ہوٹل میں ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم اسلام آباد سے براستہ دبئی زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے روانہ ہوگی۔
اسکواڈ میں شامل تمام 15 کھلاڑیوں کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ بھی اسی پرواز کے ذریعے سفر کر رہی ہے۔



