ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا عمل جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے بعد وہاں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ اور دیگر شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے طلبہ کو بحفاظت کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ یکم اور 2 مارچ کے دوران مجموعی طور پر 183 طلبہ پاکستان پہنچ گئے۔

2 مارچ کو 62 طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا گیا جن میں 42 مرد اور 20 خواتین شامل تھیں، جبکہ اسی روز مزید 121 طلبہ کی آمد عمل میں آئی جن میں 41 مرد اور 80 خواتین شامل ہیں۔

وطن واپس لائے گئے طلبہ میں سے 132 کا تعلق پنجاب سے ہے، خیبرپختونخوا سے 22، سندھ سے 15، گلگت بلتستان سے 10، آزاد کشمیر سے 3 جبکہ بلوچستان سے ایک طالبعلم شامل ہے۔

یہ طلبہ تہران میڈیکل کالج،اصفہان میڈیکل کالج،زنجان میڈیکل کالج اوریزدمیڈیکل کالج میں زیرتعلیم تھے۔

مزید خبریں

Back to top button