ایک روز کی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست بحالی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) ایک روز کی شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کے آغاز پر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔
ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 83 ہزار 232 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید دباؤ دیکھا گیا تھا، جب ہنڈرڈ انڈیکس 2,025 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 82 ہزار 384 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی اور منتخب شعبوں میں خریداری کے رجحان کا نتیجہ ہے۔



