مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ایک بار پھر منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 53 ہزار 503 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 55 ہزار 858 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button