پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کر گئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک نئی تاریخی بلند سطح حاصل کر لی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 709 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں آغاز ہی سے زبردست تیزی دیکھی گئی، اور 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سرمایہ کاروں کی اعتماد کو ظاہر کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2662 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 761 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا، اور ڈالر 279.92 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ تیزی ملکی معیشت کی مضبوط بنیادوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاس ہے، جبکہ عالمی مالیاتی صورتحال بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج پر مثبت اثر ڈال رہی ہے۔



