پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں خریداری کا دباؤ غالب رہا، جس کے نتیجے میں 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 81 ہزار 092 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو ملکی تاریخ کی ایک نئی بلند سطح ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 2679 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button