پاکستان سولر انرجی میں ترقی پزیر ممالک کیلئے مثال،اگلےسال نیشنل گرڈ سے زیادہ بجلی پیدا کرے گا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان قابل تجدید توانائی کے شعبےمیں ترقی پزیرممالک کےلیےمثال بن گیا،آئندہ سال پاکستان کے انڈسٹرئیل زونز میں دن کے وقت سولر پینلز سے بننے والی بجلی نیشنل گرڈ سے تجاوز کرے گی۔

خبر رساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق سولرپینلز سے بجلی کی پیداوارمیں لاہور سب سے آگے ہیں،فیصل آباد دوسرے اور سیالکوٹ تیسرے نمبر پر ہے،رپورٹ کےمطابق پاکستان نیشنل گرڈ سے زیادہ سولر پینلز سے بجلی بنانے والا پہلا ترقی پزیر ملک بنے گا۔

سولرپینلزکی وجہ سے کاربن کےاخراج اور بلوں میں کمی آئی ہے،تاہم ڈیمانڈمیں کمی کی وجہ سے یوٹیلٹی کمپنیوں کو نقصان کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button