اداکارائیں بسنت کے رنگ میں رنگ گئیں

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)اداکارائیں بسنت کے رنگ میں رنگ گئیں،لاہور میں ستارے اُمڈ آئے،خوب ہلہ گلہ۔پاکستانی ٹی وی ڈراموں تمام اداکارائیں بھی بسنت کے رنگ میں رنگ گئیں،پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صبا قمربسنت کے موقع پر جھوم اٹھیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتی اور خوشی مناتی رہیں۔پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی اداکارئیں تین روز کیلئے سب کام کاج چھوڑ کر کراچی سے لاہور پہنچ گئیں،اداکارہ صبور علی نے پتنگ بازی کو فل انجوائے کیا اورپیچے لڑائے،صبور علی کے ساتھ ساتھ اداکارہ سجل علی بھی بسنت کو کافی انجوائے کرتی رہیں،یشما گل بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئیں اور پتنگ بازی کرتی رہیں۔ماضی کی معروف اداکارہ نرگس اور رقاصہ دیدادنے بھی اپنی فیملی کیساتھ بسنت کو خوب انجوائے کیا۔

مزید خبریں

Back to top button