پاکستانی کرکٹ ٹیم کو پاکستانی شیف مل گیا

کولمبو(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاکستانی شیف کی خدمات حاصل ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ پاکستان سے شیف کو ساتھ لایا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں کرکٹرز کی خوراک کا خیال رکھنےکیلئے شیف ساتھ رکھنےکا فیصلہ ہوا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مینیو کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی پسند کی روایتی پاکستانی کھانوں سمیت مختلف ڈشز بھی دستیاب ہوتی ہیں۔کھلاڑیوں کوپریکٹس اورمیچز کے دوران بھی ڈریسنگ روم میں اپنے شیف کے بنائے کھانے ملتے ہیں۔



