ٹھٹھہ:پی ایف یوجے(ورکرز) کا یومِ پاکستان پر قومی یکجہتی، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرنے کی ضرورت پرزور

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )23 مارچ یوم قرارداد پاکستان پر قومی یکجہتی ، استحکام اور ترقی کے عزم کو ایک مرتبہ پھر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صد ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکریٹری انیس حیدر، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر نیئر سرحدی ،فنانس سیکریٹری جاویدملک، ایڈیشنل سیکریٹری عمرفاروق گوندل، جوائنٹ سیکریٹری ایوب برمی، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر عبدالحمید عابدو دیگر نے کہا ہے کہ 23مارچ یوم قرارداد پاکستان پر قومی یکجہتی ، استحکام اور ترقی کے عزم کو ایک مرتبہ پھر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ 23 مارچ 1940 ء کو برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا وہ فیصلہ کن دن تھا جب علیحدہ مملکت کا تصور پیش کیا جو بعد میں پاکستان کی شکل میں دنیا کے نقش قدم پر ابھرا، انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں کی یاد دلاتاہے اور نئی نسل کو پاکستان کے قیام کے حقیقی مقاصد اور اصلاف کی قربانیوں سے انہیں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی صحافی برادری جمہوری روایت کے فروغ، آئین کی بالادستی اور آزادی اظہار کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرتی رہے گی، باوجود اس کے صحافی اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں ، صحافی اور میڈیا سے وابستہ افراد کی نہ تو ملازمتیں محفوظ ہیں اور نہ ہی انہیں مقرر کردہ تنخواہیں بروقت ادا کی جارہی ہیں، ہزاروں کی تعداد میں صحافیوں کو بغیر پیشگی نوٹس دیئے ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ، میڈیا مالکان تو حکومتی مراعات لے رہے ہیں لیکن صحافی جس معاشی بحران سے گزر رہے ہیں وہ نا قابل بیان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے صحافی، کیمرہ مین اور فوٹو گرافر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور سچ پر مبنی صحافت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافیوں کو بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ان کی ملازمتوں کا تحفظ فراہم کریں۔

مزید خبریں

Back to top button