تھرپارکر: ڈیفنڈر آف پاکستان آرگنائزیشن کے زیراہتمام یومِ پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے حق میں شاندار ریلی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی)23 مارچ یومِ قرارداد کے سلسلے میں ڈیفنڈر آف پاکستان آرگنائزیشن کے رہنما حاجی عبداللہ بجیر اور قومی امن ہیومن رائٹس کونسل کے رہنما عبدالقیوم راہو کی قیادت میں "پاک فوج زندہ باد” اور "پاک آئی ایس آئی زندہ باد” کے نعروں کے ساتھ پاکستان چوک سے پریس کلب تک شاندار ریلی نکالی گئی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میوارام ساقی نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو پاکستان کے قیام کی قرارداد پیش کی گئی، جس کے بعد 1947 میں پاکستان ایک آزاد ملک کے طور پر وجود میں آیا۔ حاجی عبداللہ بجیر نے کہا کہ 23 مارچ کو قائداعظم محمد علی جناح نے لاہور میں قرارداد پیش کی، جس کے نتیجے میں ہمیں ایک الگ وطن ملا جہاں آج ہم آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں، اور یہ سب ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد پڑوسی ممالک دشمن بن گئے، جن کا مقابلہ کرنے کے لیے پاک فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور دے رہی ہے، اور ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔

عبدالقیوم راہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے پاکستان کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں اور ہم اپنے محافظ اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button