پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ:ٹرینوں کے کرایے بھی بڑھانے پر غور

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعدریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرایے بڑھانے پر غور شروع کردیا۔

ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین کےکرایوں میں 10 فیصد سے زائد اضافے پر غورکیاجارہاہے کیونکہ ڈیزل کی قیمت 55روپے فی لیٹر بڑھنےسے ریلوے کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔

ریلوے سسٹم پر مجموعی طور پر روزانہ ساڑھے 3 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے،ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ریلوے سسٹم پر روزانہ 1کروڑ 92 لاکھ پچاس ہزار روپے کا بوجھ بڑھاہے۔

 حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ریلوے کو ماہانہ 57 کروڑ 75 لاکھ روپے اضافی خرچ کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button